07:05 am
رانا ثناء کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

رانا ثناء کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

07:05 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور کی سیشن عدالت نے رانا ثناءاللہ کی جیل میں گھر کا کھانا دینے کی پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ رانا ثناء اللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ نے عدالت میں دلائل دیئے۔
وکیل نے بتایا کہ رانا ثناءاللہ دل کا مریض ہے، جیل کا کھانا ان کے لیے مضر صحت ہے، 2004 میں رانا ثناءاللہ کا دل کا بائی پاس ہوا ان کی صحت کو پرہیزی کھانا دیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے رانا ثناء کو جیل میں گھر کا کھانا دیے جانے کی استدعا کی۔

تازہ ترین خبریں