07:14 am
بلدیو کمار کی بھارت جاکر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

بلدیو کمار کی بھارت جاکر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

07:14 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )کراچی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کاسابق رہنما ءبلدیو کمار بھارت جاکر شدت پسند بن گیا،پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے سابق مشیراور سورن سنگھ کا قاتل بلدیوکمار بھارت جاکرشدت پسند بن گیا،پاکستان کیخلاف ہی ہرزہ سرائی شروع کردی۔بلدیو کے اپنے ہی خاندان نے اس کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔بلدیو کمار کے بھائی تلک کمارکا کہنا ہے
کہ میرے بھائی کے الزامات جھوٹے اورمن گھڑت ہیں، پاکستان بہت پرامن ملک ہے، پاکستان میں سکھوں اور ہندووں کو اپنے حقوق مل رہے ہیں ۔یاد رہے کہ بلدیوکمار پی ٹی آئی اقلیت برادری سوات کا صدر بھی رہ چکا ہے،بلدیوکمار پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کے قتل میں جیل کاٹ چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں