02:05 pm
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو بہت بڑی پیشکش کر ڈالی

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو بہت بڑی پیشکش کر ڈالی

02:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ احتجاج کےلئے مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر فراہم کیا جائے گا۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران صحافی نے وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ سے سوال کیا کہ کیا حکومت مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر فراہم کرے گی۔ اس پر وزیرداخلہ نے الٹا صحافی سے سوال کیا کہ اگر آپ کے اختیار میں ہوتا تو کیا آپ کنٹینر دے دیتے ۔
اس پر صحافی نے جواب دیا کہ میں بالکل دے دیتا۔ اس پر وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ ہم بھی دے دیں گے۔ نوازشریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ ڈیل کے حوالے سے انھیں کوئی علم نہیں ہے۔ نوازشریف نیب کے قیدی ہیں ۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں