02:12 pm
وزرات بحری امور نے پاکستانی بحری جہاز کوحادثہ اور جانی نقصان کی خبروں کی تردید کر دی

وزرات بحری امور نے پاکستانی بحری جہاز کوحادثہ اور جانی نقصان کی خبروں کی تردید کر دی

02:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ دیر قبل پاکستانی بحری جہاز کو حادثہ پیش آنے اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں تاہم اب اس بارے میں وزارت بحری امور نے حقائق کو بیان کر دیا ہے۔ وزارت بحری امور نے وضاحت کی ہے
کہ پی این ایس سی جہاز بولان بالکل محفوظ ہے، جہاز کسی بھی قسم کے جانی اور بڑے مالی نقصان سے محفوظ رہا۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بولان کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،31 اگست کو بولان کی پینینگرانگ آئل ٹرمینل پر ایک جہاز سے ہلکی پھلکی رگڑ ہوئی تھی تاہم جہاز نے شیڈول کے مطابق لوڈنگ کی اور اگلی ہی صبح اپنی منزل پر روانہ ہو گیا۔ جہاز کے آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں