04:33 pm
انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کر دی

انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کر دی

04:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر سفارتی میدان میں بھارت کے خلاف بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انسانی حقوق کونسل نے پاکستانی موقف پر مشترکہ بیان جاری کردیا۔ بیان کی حمایت 58ملکوں نے کی ہے۔
انسانی حقوق کونسل نے بھارت کے سامنے پانچ مطالبات رکھ دیے۔ پہلے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیری رہنمائوں اور زیر حراست لیے گئے مظاہرین اور عام شہریوں کو رہا کرے۔دوسرے مطالبے کے مطابق بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کو مقبوضہ وادی تک مکمل رسائی دے۔تیسرے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ وادی سے میڈیا اور کمیونیکیشن بلیک آئوٹ ختم کیا جائے۔ چوتھے مطالبے میں وادی سے کرفیوکے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پانچویں مطالبے میں انسانی حقوق کمیشن کی تمام سفارشات پر عملدرآمد کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں