05:56 am
رجب طیب اردگان کی نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش

رجب طیب اردگان کی نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش

05:56 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رجب طیب اردگان کی نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش، بے گناہی کی گواہی دیتے ہوئے کیا کہہ دیا ؟ ۔۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
سینئیر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران کان سے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ نوازشریف کا جو تعلق رہا اس میں پیسوں کا لیں دین ہمیں کبھی نظر نہیں آیا۔ سینئیر صحافی نے بتایا کہ ترک صدر نےوزیراعظم عمران کان اور اسٹیبلشمنٹ سے سفارش کی ہے کہ میاں نواز شریف کو رہا کر دیں تاہم وزیراعظم کا اس حوالے سے کیا جواب تھا یہ معلوم نہیں۔

تازہ ترین خبریں