06:06 am
مودی کو عبرتناک شکست ، 50سے زائد انتہائی طاقتور ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

مودی کو عبرتناک شکست ، 50سے زائد انتہائی طاقتور ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

06:06 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کو عبرتناک شکست ، 50سے زائد انتہائی طاقتور ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا ، کیا ہونےو الا ہے ۔۔۔۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔ بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں