07:12 am
ملک ریاض کے رشتے دار کے ہوٹل میں چھاپہ مار کر شراب پکڑنے کی سزا

ملک ریاض کے رشتے دار کے ہوٹل میں چھاپہ مار کر شراب پکڑنے کی سزا

07:12 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روز اول سے ہی خواہ وہ کوئی ملک ہو ، کوئی بھی شخص ہو ، اگر کسی کے پاس طاقت آئی تو اکثریت کو فرعون بنتے دیکھا گیا ۔ طاقت شاید چیز ہی ایسی ہے کہ کسی کسی کو ہی راس آتی ہے اور وطن عزیز پاکستان تو اس حوالے سے شہرت دوام رکھتا ہے ۔
اب جو تازہ ترین واقعہ سامنے آیا ہے وہ کارنامہ ملک ریاض نے سرانجام دیا ہے کہ ان کے بیٹے کے ہم زلف کے ریستوران پر چھاپہ مارنے والے فرض شناس افسر کی تنزلی کروا دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن علی ریاض ملک کے ہم زُلف کاشف نظیر کے لاہور میں واقع پوش ایریا کے ریستوران آل آنتو پر چھاپہ مارنے اور شراب ضبط کرنے کی جُرت کرنے پر فرض شناس ETO مسعود بشیر وڑائچ کو نوکری کے لالے پڑ گئے ہیں۔ بزنس ٹائی کون اور لینڈ مافیا ملک ریاض حسین نے اپنے بیٹے کے ہم زُلف کے ریستوران پر چھاپہ مارنے اور شراب پکڑنے کی سزا نوکری سے او ایس ڈی کروا کر دلوا دی۔فرض شناس افسر کو او ایس ڈی کرنے کا حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ تبدیلی سرکار کی حکومت میں بھی وہی سفارش،دھونس،رعب اور دبدبہ کی حکومت چل رہی ہے،آج بھی سفارش پر افسران تبدیل ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں