08:29 am
پولیس پر شہریوں کا اعتماد اب پہلے جیسا برقرار نہیں رہا ہے

پولیس پر شہریوں کا اعتماد اب پہلے جیسا برقرار نہیں رہا ہے

08:29 am

ہنگو(نیوز ڈیسک ) پولیس پر شہریوں کا اعتماد اب پہلے جیسا برقرار نہیں رہا ہے جو کہ حکومت کیلئے نہایت تشویشناک بات ہے، پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا سے بھی اب ایسی خبر سامنے آ گئی ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے۔ علاقے میں ہونے والی چوری کی واردات کے تانے بانے مقامی تھانے سے جا ملے ہیں۔ٹویٹر پر سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نامی پیج نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ہنگو کے ایک مقامی تھانے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ “ہنگو میں ایک ڈکیتی ہوئی جس کے بعد اس کی تحقیقات اور ڈکیتوں کو پکڑنے کیلئے سراغ رساں کتے لائے گئے
اور جب تلاش شروع کی گئی تو کتے بھاگتے بھاگتے مقامی پولیس تھانے میں جا پہنچے اور اپنی تلاش وہاں ختم کر دی۔”اس واقعے کے بعد اہل علاقہ میں بہت زیادہ تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ سراغ رساں کتے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ممکنہ طور پر کبھی ناکامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا پر لمبی چوڑی بحث بھی شروع ہو گئی ہے جبکہ سینئر صحافی روف کلاسرا نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جانچنے کی کوشش کی کہ کیا یہ سچ ہے۔عبدالقدیر بنگش نامی ایک ٹویٹر صارف نے ہنگو میں پیش آنے والے اس واقعہ سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “جی میں بھی ہنگو میں ہی موجود ہوں یہ واقعہ یہاں پر پیش آیا ہے ۔”یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہنگو میں پیش آنے والے اس واقع کی خبریں سوشل میڈیا پر ہی سرگرم ہیں، لیکن تاحال کسی بھی سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں پنجاب پولیس کے شہریوں کے ساتھ نہایت افسوسناک سلوک کے ویڈیو ثبوت سامنے آئے ہیں، جس کے بعد آئی جی پنجاب کی جانب سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اب تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔


تازہ ترین خبریں