09:38 am
12محرم کو اچانک پاکستان زلزلے سے لرز گیا ، بھارت اور کشمیر کے سرحدی علاقے تھرا اٹھے

12محرم کو اچانک پاکستان زلزلے سے لرز گیا ، بھارت اور کشمیر کے سرحدی علاقے تھرا اٹھے

09:38 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)12محرم کو اچانک پاکستان زلزلے سے لرز گیا ، بھارت اور کشمیر کے سرحدی علاقے تھرا اٹھے ۔۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ نوشہرہ درکاں، راولپنڈی، ایبٹ آباد، میرپور، مری اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
۔زلزلے کے جھٹکے 2 بج کر 24منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 12 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اس سے قبل 10 اگست کو ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزمعلوم کیا جارہا ہے اور شدت کا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے۔‎

تازہ ترین خبریں