11:20 am
کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا،بلاول بھٹو

کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا،بلاول بھٹو

11:20 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں کے سامنے دیوار بنے رہیں گے، کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا، ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے ماضی میں ملک ٹوٹا، عمران خان نے لوگوں کو سیاسی قیدی بنا کر رکھ دیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کراچی کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جائے، وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،
وفاقی وزیر نے کل کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا، سندھ کے وسائل پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیں گے، سندھ کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیغام دینا چاہتا ہوں ہوش کے ناخن لو، ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں، یہ لوگ آئین کی خلاف ورزی کرتے جا رہے ہیں، ہم اپنا خون دیں گے لیکن ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے

تازہ ترین خبریں