12:26 pm
وہ تین وجوہات جن کی بنا پر بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے کنی کترا گئے

وہ تین وجوہات جن کی بنا پر بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے کنی کترا گئے

12:26 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وہ تین وجوہات جن کی بنا پر بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے کنی کترا گئے اور عمران خان کی حمایت کر دی ۔۔۔سینئرصحافی عارف حمید بھٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی مولانا فضل الرحمن سے لاتعلقی کی وجوہات سامنے لے آئے
۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاون مارچ میں شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک سے علحیدگی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو واضح طور پر مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے علحیدگی کا اعلان کر دیا جس کی بنیادی وجہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔دوسری جیل میں آصف زرداری کو ملنے والی سہولیات ہیں جب کہ تیسری وجہ یہ ہے کہ نیب پیپلز پارٹی کے 12 لوگوں کے وارنٹ گرفتاری لیے تیار بیٹھا ہے۔

تازہ ترین خبریں