01:10 pm
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے کنٹرول میں پاکستان کا اہم ترین مقام

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے کنٹرول میں پاکستان کا اہم ترین مقام

01:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر سرکاری ہو تے ہوئے بھی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے کنٹرول میں پاکستان کا اہم ترین مقام ، حیران کن انکشافات ۔۔۔۔ حضرت بابا مسعود گنج شکر ؒ کا 777واں سالانہ عرس اختتام پزیر ہو گیا ۔ عرس مبارک میں پاکستان اور غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار شریف جو کہ اوقاف کے زیر انتظام ہے
وہ اوقاف کی بجائے مکمل طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کے حوالے رہا یہاں تک کہ سیکورٹی پر تعینات اہلکار بھی خاور مانیکا کی کمپنی کے ہی نکلے جبکہ وہاں موجود سرکاری اہلکار بھی مبینہ طور پر خاور مانیکا سے احکامات وصول کرتے رہے ۔ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ چکی ہے جس میں لوگ اب سوال کر رہے ہیں کہ آخر خاور مانیکا جیسے غیر سرکاری بندے پر یہ مہربانیاں کون اور کیوں کر رہا ہے ۔