01:27 pm
کیا مریم نواز بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے عمران خان کیساتھ جلسے میں جائیں گی

کیا مریم نواز بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے عمران خان کیساتھ جلسے میں جائیں گی

01:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 13ستمبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظفر آباد میں ایک تاریخی جلسہ کرنے جا رہے ہیں جس میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ جلسے میں شرکت کیلئے سینئر صحافیوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے
کہ وہ بھی اپنے گلے شکوے بھلا کر اس جلسے میں شریک ہوں تاکہ کشمیریوں کو ایک اچھا اور مثبت پیغام دیا جا سکے ۔ قارئین کو یاد ہو تو گرفتاری سے قبل مریم نواز نے بھی مظفر آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد گرفتاری کے باعث وہ جلسہ منسوخ ہو گیا ۔اب جب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جلسے کی تاریخ سامنے آئی تو ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کیلئے مظفر آباد جانا چاہتی تھیں تو وزیر اعظم عمران خان انہیں دعوت دیں جس پر ندیم افضل چن نے کہا کہ مریم نواز جیل میں ہیں اس لیے وہ ریلی میں نہیں جا سکتیں ۔

تازہ ترین خبریں