02:50 pm
پاکستان خطے میں ترسیلات زر موصول کرنیوالے5بڑے ممالک میں شامل

پاکستان خطے میں ترسیلات زر موصول کرنیوالے5بڑے ممالک میں شامل

02:50 pm

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ترسیلات زر موصول کرنیوالے خطے کے 5بڑے ممالک میں شامل ہے،گزشتہ سال 21ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں،تاہم مجموعی پیداوار 8.5فیصد تک کم ہو گئیں ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2018ئ� کے دوران پاکستان کو 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں ،تاہم گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کی برآمدات مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کے 8.5 فیصد تک کم ہوگئیں
جو قبل ازیں ڈبل ڈیجٹ میں شامل تھیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ " ایشیائ� و بحرالکاہل کے اہم اعشاریوں کے 50 ویں ایڈیشن" کے مطابق گزشتہ سال 2018ئ� کے دوران بھارت کو سب سے زیادہ 78.6 ارب ڈالر جبکہ چین کو 67.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اور اس کا دوسرا نمبر رہا ہے۔ اسی طرح 33.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کی وصولی سے فلپائن تیسرے نمبراور پاکستان ایک سال کے دوران 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول کرنے پر جنوبی ایشیائ� کاچوتھا بڑا ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق ویتنام خطے کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کو ایک سال کے دوران 15.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ئ� کے دوران پاکستان کی برآمدات مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کے 8.5 فیصد تک کم ہو گئیں جو سال 2010ئ� کے دوران 13.5 فیصد تھیں اور 2005ئ� میں ان کی شرح 14.3 فیصد جبکہ سال 2000ئ� میں 12.1 فیصد تھیں۔ اے ڈی بی کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2000 ئ� کے دوران پاکستان کی مجموعی درآمدات جی ڈی پی کے 13.2 فیصد کے مساوی تھیں جو گزشتہ سال 2018ئ� کے دوران 19.4 فیصد تک بڑھ گئیں

تازہ ترین خبریں