03:08 pm
سعودی ملٹری ایڈوائزر کا جی ایچ کیو کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات

سعودی ملٹری ایڈوائزر کا جی ایچ کیو کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات

03:08 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزمیجر جنرل طلال عبد اللہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ سعودی ملٹری ایڈوائزار میجر جنرل طلال عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا ۔
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ڈیفنس کوآپریشن اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔سعودی ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام اور علاقائی سلامتی میں غیر متزلزل کردارہے ۔پاک فوج کے سربراہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دسعودی عرب کی بری فورسزکی استعدادکار میں اضافے کیلئےپاک فوج کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

تازہ ترین خبریں