03:18 pm
امریکہ نے محمد بن سلمان کے حوالے سے پاکستان کو پیغام بھجوایا ہے، ہارون رشید

امریکہ نے محمد بن سلمان کے حوالے سے پاکستان کو پیغام بھجوایا ہے، ہارون رشید

03:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو باز رکھے ،وہ سعودی عرب میں گڑ بڑ کررہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستانی مشیر ساجد تارڑ نے ایک پاکستانی خبر نویس ، جو کہ وزیراعظم عمران خان کے بڑے قریب ہیں ، کے ذریعے یہ پیغام بھجوایا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو باز رہنے کو کہیں
کیونکہ وہ سعودی عرب میں گڑ بڑکررہے ہیں۔ ہارون رشید نے مزید کہا ہے کہ میں نے اس خبر کی تصدیق میں کافی وقت صرف کیا ہے اور یہ خاصی حیران کن بات ہے کیونکہ ایک طرف سعودی عرب کے بغیر امریکہ کا کاروبار نہیں چل سکتا۔ یہ بھی تاثر عام ہے کہ عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں بھی سعودی ولی عہد کی کوششیں شامل تھیں۔ دوسرا اہم پہلو یہ بھی ہے کہ طالبان بھی امریکہ کے سامنے اکڑگئے ہیں اور جو بھی فتح حاصل کرتا ہے وہ اکڑتا ہی ہے۔ لیکن اب یہ تاثر جائے گا کہ عمران خان سعودی عرب اسی لیے جا ئیں گے تاکہ ان سعودی ولی عہد سے بات کرسکیں حالانکہ عمران خان کا دورہ تو پہلے سے طے تھا۔ ہارون رشید نے یہ بھی انکشاف کیا ہےکہ سعودی ولی عہد پر ایک حملہ کیا گیا تھا ۔ یہ حملہ بھی امریکیوں کی جانب سے ہی کیا گیا تھا۔ حملہ آور اگر عرب ہوتے تو گرفتار کر لیے جاتے۔ یا ان کے معاونین تک رسائی حاصل کر لی جاچکی ہوتی۔ لیکن کوئی بھی عرب اس واقعے کے بعد گرفتار نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبریں