04:39 pm
فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے منظور

فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے منظور

04:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین کی نااہلی کےلئے دائر کی گئی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کےلئے منظور کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر کی گئی
درخواست کی سماعت کی ۔جس میں درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کو چھپایا اور جہلم میں اپنی زمینیں اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔ اس طرح وہ صادق و امین نہیں رہے۔ اس لئے انھیں نا اہل قرار دے دیا جائے۔ اس ]پر چیف جسٹس نے درخواست کو سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وفاقی وزرات قانون سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔

تازہ ترین خبریں