05:20 pm
روس کیخلاف ہو تو جہاد اورافغانستان میں ہو تو دہشت گردی ، وزیر اعظم عمران خان امریکہ پر کھل کر برس پڑے

روس کیخلاف ہو تو جہاد اورافغانستان میں ہو تو دہشت گردی ، وزیر اعظم عمران خان امریکہ پر کھل کر برس پڑے

05:20 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کا ذمہ دارپاکستان کو ٹھہرانا نا انصافی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا بیان ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کسی صورت نہیں ہو سکتا ۔
ہم نے نائین الیون کے بعد امریکہ کی جنگ لڑی اور اور دنیا کا خطرناک ملک بن گئے ۔ روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جنگ میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا ، 70ہزار جانیں گنوائیں اور 100ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا ۔ انہوںنے کہا کہ سویت یونین کیخلاف جنگ کا فنڈ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے دیا تھا اور پاکستان نے مجاہدین کو تربیت دی ۔ روس کیخلاف لڑنے والے جہادی تھے جبکہ امریکہ جب افغانستان گیا تو وہی جہادی دہشتگرد بن گئے ۔ یہ امریکہ کا بہت بڑا تضاد ہے ۔

تازہ ترین خبریں