05:26 pm
نوازشریف کو خط لکھا نہ ڈیل کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

نوازشریف کو خط لکھا نہ ڈیل کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

05:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو ڈیل کےلئے خط لکھنے کے حوالے سے سوال پر صحافی کو دوٹوک جواب دے دیاہے۔گزشتہ روز نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک سوال کی
ا جس میں پوچھا گیا کہ آپ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ایک خط لکھا تھا جس میں آپ نے انھیں ڈیل کر لینے کا مشورہ دیا تھا اس پر آپ کیا کہیں گے۔ اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ نہ تو میں نے ایسا کوئی خط لکھا ہے اور نہ ہی ہم کوئی ڈیل کر رہے ہیں۔ ایسی باتوں میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے۔ہمیں ڈیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں