06:00 pm
27وزارتوں كکو ریڈ لیٹر جاری کیے جانے کا اقدام بڑا معنی خیز ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود

27وزارتوں كکو ریڈ لیٹر جاری کیے جانے کا اقدام بڑا معنی خیز ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود

06:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 27وزارتوں کو ریڈ لیٹرز جاری کیے جانے کا اقدام بڑ ا معنی خیز ہے۔ اس میں شیخ رشید اور مراد سعید کی وزراتیں بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایسے ہی وزیر اعظم کو ہٹائے جانے کی بات نہیں کہی تھی
۔ وزیر اعظم کے 27وزارتوں ، جن میں مراد سعید اور شیخ رشید کی بھی وزارتیں شامل ہیں کو ریڈ لیٹر جاری کرنے کا واضح یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ وہ سائیڈ پر ہوجائیں گے۔اور بعد میں وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں تو ٹھیک تھا لیکن میری ٹیم ٹھیک نہیں تھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا یہ بھی کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی والا فارمولہ بھی چل رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس قو م کو کروڑوں میں پڑا ہے۔

تازہ ترین خبریں