06:02 pm
کشمیر کے ایجنڈے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

کشمیر کے ایجنڈے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

06:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے کشمیر کے ایجنڈے کا بھی لحاظ نہ کیا اور ایوان میں اودھم مچادیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شورو غل اور ہنگامہ برپاکردیا۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیںاور سپیکر کے ڈائس کا گھیرائو کر لیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج پاکستان کے سربراہان بھی موجود تھے۔اپوزیشن جماعتوں نے صدر کی تقریر کے دوران ہنگامہ مچائے رکھا۔
کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے صدر کی تقریر کانوں میں ہیڈ فون لگا کر سنی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے کی مطابق مسئلہ کشمیر کے ایجنڈ ے پر بلائے گئے اجلاس کے دوران اپوزیشن کا رویہ شرمناک تھا ۔ اجلاس کی کارروائی بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی ہے۔ اور اس سے یہ واضح پیغام بین الاقوامی دنیا کو جاتا ہے کہ کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کا ایوان اور سیاسی جماعتیں بھی متحد نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں