06:16 pm
وزیراعظم رواں ماہ دورہ امریکہ کےلئے روانہ ہوں گے

وزیراعظم رواں ماہ دورہ امریکہ کےلئے روانہ ہوں گے

06:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے رواں ماں دورہ امریکہ کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ عمران خان رواں ماہ کی 21تاریخ كکو جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کےلئے امریکہ روانہ ہو ں گے۔مقبوضہ کشمیر کی حالیہ تشویشناک کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی اہمیت خاصی بڑھ گئی ہے ۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے دو بار ملاقات کریں گے۔
ٹرمپ اور عمران خان کی ایک ملاقات ظہرانے کے دوران جبکہ دوسری ملاقات ہائی ٹی سیشن کے دوران ہو گی۔وزیراعظم کئی اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کی باری بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد آئے گی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر حالیہ دہشتگردانہ اقدامات کو اپنے خطاب کا موضوع بنائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں