05:55 am
مودی کی جانب پاکستان پر سنگین الزامات، پاکستان نے بولتی بند کروادی ، کیا کہہ دیا ؟

مودی کی جانب پاکستان پر سنگین الزامات، پاکستان نے بولتی بند کروادی ، کیا کہہ دیا ؟

05:55 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مودی کی جانب پاکستان پر سنگین الزامات، پاکستان نے بولتی بند کروادی ، کیا کہہ دیا ؟ ۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مودی کا بیان پاکستان کیخلاف نفرت انگیزمہم کی ترجمانی کرتا ہے، بھارت من گھڑت بیانات کے بجائے کشمیرکیلئے اُٹھنے والی آوازوں پر توجہ دے، بھارت ایسے بیانات سے کشمیرسے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کے بیان پرپاکستان نے ردعمل دیا ہے کہ مودی کا بیان پاکستان کے خلاف نفرت انگیزمہم کی ترجمانی کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا
کہ پاکستان کیخلاف بیان بازی سے کشمیرمیں دہشتگردی سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔ بھارت ایسے بیانات سے کشمیرسے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت کے5 اگست کے اقدام سے جموں وکشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔4 اگست سے جاری کرفیو اورلاک ڈاؤن 40 ویں دن میں داخل ہوچکا ہے۔ بھارت من گھڑت بیانات کے بجائے کشمیرکیلئے اُٹھنے والی آوازوں پر توجہ دے۔

تازہ ترین خبریں