09:06 am
شہلا رضا کے دفتر میں آگ لگ گئی، سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا ، دفتر کے اسٹاف اور شہلا رضا بارے بڑی خبر ‎

شہلا رضا کے دفتر میں آگ لگ گئی، سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا ، دفتر کے اسٹاف اور شہلا رضا بارے بڑی خبر ‎

09:06 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہلا رضا کے دفتر میں آگ لگ گئی، سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا ، دفتر کے اسٹاف اور شہلا رضا بارے بڑی خبر۔۔۔سندھ کی صوبائی وزیر شہلارضا کےدفترمیں آگ لگ گئی ۔ دفتر میں لگی آگ تیزی سے پھیلی جس کے باعث تمام   فرنیچر جل گیا۔
آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ نماز جمعہ کے اوقات میں لگی۔نماز کے وقفے کے باعث دفتر میں کوئی اسٹاف موجود نہیں تھا اس لئے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔اس بارے میں شہلا رضا کا کہنا ہے کہ میرے دفتر میں کام کرنے والا اسٹاف بچ گیا، اس سے بڑی بات میرے لئے کوئی نہیں ہو سکتی، بس دفتر کے باہر لگے درخت بچ جائیں۔انہوں نے آگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گزشتہ روز سے دفتر کے کچھ اے سی خراب تھے اور ان کو ٹھیک کرنے کا عمل جاری تھا۔

تازہ ترین خبریں