09:14 am
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس  کا ایک بار پھر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا ایک بار پھر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

09:14 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایک بار پھر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کریں۔ترجمان سیکریٹری جنرل اسٹیفن ڈیوجیرک کا کہنا ہے
کہ انتونیو گوتیرس نے کشیدگی کے خاتمےکےلئے حالیہ دنوں میں پاکستانی اوربھارتی سرکاری عہدیدار سے ملاقات کی۔انہوں نے اس بات زور دیا کہ کشمیر کا مسئلہ اسی وقت حل ہوسکتا ہے جب انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔سیکریٹری جنرل کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔انہیں کشمیر میں پابندیوں اور گرفتاریوں پر بھی تشویش ہے۔