09:20 am
ماں : مولوی عبدالقوی بڑا ہی غلط بندہ ہے اس نے مجھے بلایا اور پھر وہاں ۔۔۔!!

ماں : مولوی عبدالقوی بڑا ہی غلط بندہ ہے اس نے مجھے بلایا اور پھر وہاں ۔۔۔!!

09:20 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار طیبہ ضیا اپنے کالم میں لکھتی ہیں کہ سوشل میڈیا آرٹسٹ قندیل بلوچ بلیک میلنگ کا شکار ہوئی۔ قندیل کی والدہ نے مولوی عبدالقوی کو اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث قرار دے دیا تھا۔ ماں نے بتایا کہ قندیل کو مولوی نے بلایا اور ناجائز حرکتیں کیں ، قندیل نے اپنی ماں کو بتایا کہ مولوی صحیح بندہ نہیں ،میں اسے بے نقاب کرکے چھوڑوں گی۔
قندیل کو مولوی مافیا کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔ وہ اپنی ماں کی پناہ میں چلی گئی لیکن پھر بھی ماری گئی اور مولوی عبدالقوی صاف بچا لیا گیا بلکہ حکومتی عہدے سے بھی نواز دیا گیا ؟ پاکستان کی سیاسی تاریخ ہزاروں مثالوں بغاوتوں سازشوں سے بھری پڑی ہے لیکن آفرین ہے جب حرام کو حلال اور ناجائز کو جائز قرار دینے میں شرمناک ڈھٹائی کا ثبوت دیا جائے۔