05:03 pm
عثمان بزدار نےعمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کواہم عہدے سے ہٹا دیا،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

عثمان بزدار نےعمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کواہم عہدے سے ہٹا دیا،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

05:03 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے تاہم تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔ عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقر ر کر دیا گیاہے ، آصف محمود پنجاب ہارٹیکلچر اور ٹورازم کے معاملات دیکھیں گے۔دوسری جانب پنجاب کی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی گئی ہے ، اسد کھوکھر کو وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ،
 
وہ آج حلف اٹھائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں