05:06 pm
ملتان میں انسانیت سوز واقعہ ،آم چوری کا الزام لگا کرنوجوان پر باغ میں ہی درخت سے لٹکا کر بدترین تشدد‎

ملتان میں انسانیت سوز واقعہ ،آم چوری کا الزام لگا کرنوجوان پر باغ میں ہی درخت سے لٹکا کر بدترین تشدد‎

05:06 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں بااثر زمیندار نے مبینہ طور پر آموں کی چوری کا الزام لگا کر نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم اور متاثرہ شخص کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی گاؤں نانڈھلہ میں بااثر زمیندار مظہر نانڈھلہ نے آموں کی چوری کے الزام میں راؤ خرم نامی نوجوان کو باغ میں درخت سے لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم نے اپنی عدالت لگائی اور تشدد کی ویڈیو بھی بنائی، شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاہے ،وڈیو منظرعام
 
پر آئی تو تھانہ صدر پولیس بھی حرکت میں آگئی، ملزم کے گھر کا محاصرہ کیا لیکن شاطر ملزم فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ تاحال ملزم مظہر نہیں ملا، تلاش جاری ہے۔جلد گرفتارکر لیں گے ۔

تازہ ترین خبریں