01:15 pm
میں اس تاریخ کے بعد آپ کو بتائوں گا کہ ایل او سی کب کراس کرنا ہے

میں اس تاریخ کے بعد آپ کو بتائوں گا کہ ایل او سی کب کراس کرنا ہے

01:15 pm

اسلام آباد (احمد ارسلان ) آج مظفر آباد میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونےو الے مظالم کیخلاف وزیر اعظم عمران خان نے جلسہ کیا جس میںعوام کے جم غفیر نے شرکت کی ۔ جلسےمیں پاکستانی سیاست سمیت شوبز اور مختلف شعبہ ہائے جات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر معاملے میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،
انہوںنے کہا 27کومیں جنرل اسمبلی میں جا رہا ہوں ، انشا اللہ وہاں کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا، ان کیلئے وہاں وہ کا م کروں گا جو آج تک کسی نے نہیں کیاہوگا ۔ ہر میڈیا آرگنائزیشن سے رابطہ کروں گا اور مسئلہ کشمیر کو وہاں اجاگر کروں گا ۔ انہوںنے کہا کہ مودی سری نگر جا کر کشمیر میں خطاب کی جرات نہیں کر سکتا مگر آپ سب کی جرات کو سلام ہے کہ آپ آج یہاں ایل او سی کے بالکل پا س آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو وہ حق دیا جائے جو 1948میں انہیں دیا گیا کہ ریفرنڈم کے ذریعے کشمیر اپنا فیصلہ خود کرے اور ہم اس معاملے میں کشمیر کے ساتھ ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جلسے میں شریف ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ ایل او سی کراس کرنا چاہتے ہیں مگر ابھی آپ نے ایل او سی کراس نہیں کرنا ، میں آپ کو بتائوں گا کہ ایل او سی کب کراس کرنا ہے ۔ پہلے مجھے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے دیں۔

تازہ ترین خبریں