09:33 pm
بہاولپور میں 17سالہ حافظ معاویہ نے اپنی اسکول ٹیچر فروا شکیل کو زیادتی کا نشا نہ بنانے کے بعد قتل کر دیا

بہاولپور میں 17سالہ حافظ معاویہ نے اپنی اسکول ٹیچر فروا شکیل کو زیادتی کا نشا نہ بنانے کے بعد قتل کر دیا

09:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور میں ایک 17 سالہ نوجوان نے اپنی ٹیچر کو ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے ایک تعلیمی ادارے میں 17 سالہ طالبعلم حافظ معاویہ نے اپنی اسکول ٹیچر فروا شکیل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُسے بے دردی سے قتل کر کے لاش پھینک دی۔ پولیس نے ملزم حافظ معاویہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کو دئے گئے بیان میں 19 سالہ فروہ شکیل کے بھائی نے بتایا کہ میری بہن کو پانچ ستمبر کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی کے بھائی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ پڑوس میں رہنے والے 17 سالہ لڑکے معاویہ کی میری بہن پر نظر تھی۔ مغوی کے بھائی شکیل نے کہا کہ میں نے کئی مرتبہ معاویہ کو منع کیا کہ وہ میری بہن سے دور رہے لیکن وہ وقتاً فوقتاً فروہ کو تنگ کرتا رہتا تھا۔ پانچ ستمبر کو میری بہن اور والدہ گھر پر تھیں۔ پانچ بجے کے قریب میری والدہ نماز پڑھ رہی تھیں جب معاویہ میرے گھر میں داخل ہوا اور میری بہن کو زبردستی اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔فروہ نے خود کو بچانے کے لیے چیخ و پُکار بھی کی تھی۔ شکیل نے بتایا کہ ہمارے پڑوسیوں نے فروہ کی چیخ و پُکار سنی تھی اور انہیں گھر سے باہر نکلتے ہوئے بھی دیکھا تھا۔ جس پر پڑوسیوں میں سے ایک شخص نے مجھے فون کیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا، فون سنتے ہی میں فوراً گھر آ گیا۔ شکیل نے الزام عائد کیا کہ معاویہ نے میری بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے اغوا کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 سالہ فروہ کی لاش ایک ریسکیو ٹیم کو نوشہرہ جدید کے قریب ایک نہر کے پاس سے برآمد ہوئی، فروہ کی لاش پر تشدد کے نشانات تھے۔ لاش کو ایدھی سینٹر پہنچایا گیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں جس کے بعد فروہ کے والدین نے ایدھی سینٹر سے رابطہ کیا۔ والدین کے علم میں لائے بغیر فروہ کا پوسٹمارٹم بھی کیا گیا تھا جس کے بعد فروہ کی لاش کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔فروہ کے والدین نے لاش کا دوبارہ پوسٹمارٹم کروانے کا مطالبہ کیا ۔ فروہ کے بھائی کی مدعیت میں معاویہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فروہ سے دوستی تھی، ملزم نے فروہ کو بدھ کےروز قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ تاہم ملزم کے اعترافی بیان سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



تازہ ترین خبریں

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

 آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا