10:09 pm
 پلوشه خان عامر لیاقت سے تلخ كلامی كے بعد شو چهوڑ كر چلی گئیں

پلوشه خان عامر لیاقت سے تلخ كلامی كے بعد شو چهوڑ كر چلی گئیں

10:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل پروگرام کے دوران پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما پلوشہ خان کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ پی پی رہنما پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں۔معروف اینکر کامران شاہد نے پروگرام کے شرکا سے سوال کیا کہ کیا وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ اس پر پیپلزپارٹی کی خاتون رہنمانے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
کہ وہ کسی بھی موقع پر کشمیر کا جھنڈا اٹھاتے ہوئے نظر نہیں آئے۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے باری آنے پر اپنی بات کی شروعات سابق بھارتی وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے نوے کی دہائی میں دورہ پاکستان سے کیں۔عامر لیاقت کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کا محترمہ بے نظیر بھٹو کا دور تھا۔بھارتی وزیر اعظم پاکستان آئے تو ان لوگوں سے اسلام آباد سے کشمیر کے حوالے سے لگائے گئے سائن بورڈ بھی ہٹوا لیے۔ مقبوضہ کشمیر کا جھنڈا عمران خان کو اٹھانے کی ضرورت ہی نہیں وہ چلتا پھرتا مقبوضہ کشمیر کا جھنڈا ہے۔مقبوضہ کشمیر کا جھنڈا پاکستان تحریک انصاف نے اٹھا رکھا ہے۔ جس دن کشمیر کےلئے احتجاج کی کال دی گئی اس دن پورا پاکستان سڑکوں پر نکل آیا تھا اور ساری کی ساری اپوزیشن گھروں میں بیٹھ گئی تھی۔ آپ کس منہ سے عمران خان کا نام لے رہی ہیں۔ نیازی خاندان سے آپ کو اتنی ہی نفرت ہے اور شیر افگن نیازی بھی ہوا کرتے تھے پاکستان پیپلزپارٹی میں ۔ یہ منہ اور مسور کی دال۔ اب آپ عمران خان پر بات کریں گی۔ یہ سننا تھا کہ پلوشہ خان شو چھوڑ کر چلی گئیں اور اینکر کامران شاہد سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت