10:43 pm
’’فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کی بارہویں جماعت کا نتیجہ مشکوک ‘‘

’’فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کی بارہویں جماعت کا نتیجہ مشکوک ‘‘

10:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے پریکٹیکل میں نمبر بڑھنے سے متعلق ہیڈ ایگزیمنر کا اہم بیان سامنے آ گیا۔فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کے ایف ایس سی کے پریکٹیکل میں نمبر بڑھانے کا انکشاف سامنے آیا تھا جس پر کنٹرولر امتحانات نے فہد حسن کا امتحانی نتائج روکتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا تھا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
کہ فہد حسن کے پریکٹیکل میں نمبر بڑھنے کے حوالے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایف ایس سی فزکس کا پریکٹیکل لینے والے ہیڈ ایگزیمنر اور سب ایگزیمنر کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رزلٹ شیٹ پر نمبروں کے ردوبدل کی جگہ پر دونوں ایگزیمنر کے دستخط موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ایگزیمنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے خود 14 نمبروں کو بڑھا کر30 کیا اور دستخط بھی کیے جبکہ سب ایگزیمنر کے مطابق انہوں نے پریکٹیکل کے 14 سے 30 نمبروں کی تبدیلی سے اتفاق کرتے ہوئے دستخط کیے۔ ذرائع راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی سربراہی غلام محمد جھکڑ کر رہے ہیں، انکوائری کمیٹی 2 روز میں سیکریسی ڈپارٹمنٹ سے اصل تصدیق شدہ مارکس شیٹ منگوائے گی اور پرچے میں نمبرز کے رد و بدل کے معاملے کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے معاملے کی انکوائری کرنے کی درخواست چیئرمین بورڈ کو از خود ارسال کی ہے۔ چیئرمین راولپنڈی بورڈ غلام دسگیر کا کہنا ہے کہ انکوائری آفیسر کو 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ ایگزیمنر کے پاس پانچ فیصد سے زائد نمبر کی تبدیلی کا اختیار نہیں، تحقیقات میں یہ جاننا ضروری ہے کہ ایگزیمنر نے نمبروں کی تبدیلی خود کی یا کسی کے دبا ئومیں آ کر کی، تحقیقات میں جو بھی ذمہ دار قرار پایا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔خیال رہے کہ فیاض الحسن کے بیٹے نے نجی کالج سے بارہویں جماعت کے پرچے دیئے جس میں فہد حسن نے 769 نمبر حاصل کیے ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد