03:07 pm
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر، سنگین الزام عائد

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر، سنگین الزام عائد

03:07 pm

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔وحید شہزاد بٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے یہ ریفرنس دائر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر اپنے کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی پابندی لازم ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مقدمات کی سماعت میں اپنی بہترین صلاحیتوں اور ذہانت کا اظہار کرتے ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے ججز پر تعصب کا الزام لگا کر کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، انہوں نے اپنی درخواست میں
 
میرے خلاف بھی سخت زبان استعمال کی، جوڈیشنل کونسل سے درخواست ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل وحید شہزاد بٹ ایڈووکیٹ کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک ریفرنس پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں