03:08 pm
حکومت کی پولیس کو سدھارنے کی تمام کوششیں رائیگاں پولیس تشدد کا ایک اور کیس منظر عام پر،ویڈیو وائرل

حکومت کی پولیس کو سدھارنے کی تمام کوششیں رائیگاں پولیس تشدد کا ایک اور کیس منظر عام پر،ویڈیو وائرل

03:08 pm

لودھراں (این این آئی)لودھراں کے جلا آرائیں پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جلا آرائیں پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار مسعود کو جوان مرد نامی شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔جوان مرد نامی اس شخص کو لوگوں کی بڑی تعداد کے سامنے شکایت گزار کے گھر پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق اے ایس آئی مختیار نے جوان کو گرفتار کیا

 
اور شکایت گزار کے گھر لے آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی۔جب اے ایس آئی نے جوان مرد کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس دوران موقع پر موجود چند لوگوں نے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی۔ایک شخص کو اے ایس آئی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیاکہ اس کو یہاں تشدد کا نشانہ نہ بناؤ، لڑکے ویڈیو بنا رہے ہیں، تم اس کے ساتھ اپنے پولیس اسٹیشن میں جو کرنا چاہتے ہو کرو لیکن یہاں مت مارو۔ضلع لودھراں کے پولیس افسر ملک جمیل ظفر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوراً جلا آرائیں پولیس اسٹیشن پہنچے اور اے ایس آئی مختیار حسین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کے بعد ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آرڈر کے تحت مختیار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے لیکن یہ اب میرے علم میں آیا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے میں نے فوری کارروائی کی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس افسر سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور جو کوئی بھی جرم کا ارتکاب کرے گا، اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لودھراں کے ایس پی انویسٹی گیشن سید عباس کی زیر نگرانی واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار