04:42 pm
اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔ صدارتی آرڈیننس کے تحت 300ار ب روپے کیوں معاف کیے گئے تھے

اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔ صدارتی آرڈیننس کے تحت 300ار ب روپے کیوں معاف کیے گئے تھے

04:42 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ ایک مثال ہے کہ اگر کوئی حکومت یا ادارہ اپنے ملازمین سے پیسے لینا شروع کر دے اور کہے کہ ہم آپ کو دو سال کے بعد گھر بنا کر دیں گے، پھر جب آپ پیسے لیتے رہیں اور گھر بھی بنا کر نہ دیں تو پھر آپ کو پیسے تو واپس دینے چاہئیں ۔انہوں نے کہا
کہ در اصل ہوا یہ ہے کہ حکومت نے جب گیس کا انفراسٹرکچر بنانا شروع کرنا تھا تو حکومت نے پہلے سے یہ پیسہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا لیکن انفرا اسٹرکچر نہیں بنا۔ جب تک حکومت کو اندازہ ہوا کہ یہ انفرا اسٹرکچر نہیں بن سکتا تو اُس وقت تک حکومت اُن سے پانچ سو ارب روپیہ وصول کر چکی تھی۔ ن لیگ کی حکومت میں جب بجٹ میں خسارہ آیا تو یہ پیسہ اُدھر ڈال کر ہضم کر گئے۔کمپنیوں نے مزید پیسہ دینا بند کر دیا اور کہا کہ آپ ہم سے پیسے وصول کر رہے ہیں لیکن انفرا اسٹرکچر نہیں بنا رہے۔ انہوں نے کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا۔ اب جب آپ کے پاس اُس پیسے کو رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے تو عدالت سے یہ اشارہ تھا کہ آپ کے خلاف فیصلہ آئے گا اورجو پیسہ حکومت کھا چکی ہے وہ واپس کرنا ہو گا اسی لیے عدالت کے باہر ایک سیٹلمنٹ کی گئی جس میں کہا گیا تھا جو حکومت کھا گئی وہ تو گیا ، جو آپ نے دینا تھا وہ آپ نہ دیں۔اس طرح اس معاملے میں حکومت اپنی چار سے ساڑھے چار سو ارب کی بچت کر گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے با اثر ترین صنعتکاروں ، کھاد ، فیکٹریوں ، سی این جی اسٹیشنز اور پاور پلانٹس کے مالکان کو غریب عوام سے وصول کیے جانے والے 208 ارب روپے معاف کر دئے گئے تھے۔ یہ رقم مختلف کمپنیوں اور صنعتکاروں نے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج کی مد میں غریب کسانوں اور عوام سے 5 سال کے منصوبے کے دوران وصول کی تھی۔ یہ رقم قومی خزانے میں جمع ہونا تھی جس کے ذریعے پاکستان ایران گیس پائپ لائن، ٹاپی منصوبہ اور توانائی کے دیگر منصوبے مکمل ہونا تھے۔

تازہ ترین خبریں

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا