04:45 pm
کراچی میں حوا کی ایک اور بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی،غلط انجکشن لگنے سے پروین جاں بحق

کراچی میں حوا کی ایک اور بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی،غلط انجکشن لگنے سے پروین جاں بحق

04:45 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے کراچی میں ایک اور جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسیحا ہی قاتل بننے لگے۔ پولیس کے مطابق خاتون کومبینہ طورپر غلط انجیکشن نارتھ ناظم آباد بلاک سی کے شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ورثاء کے الزام پرخاتون کی لاش کو میڈیکل لیگل وپوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ہے۔ورثاء کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے
بیان کے مطابق خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پراسپتال لایا گیا تھا تاہم غلط انجیکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں بچوں کی بھی اموات ہوئی ہیں۔کچھ ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشنز لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقہ 13 ڈی میں بچی صبا کو رات میں سانس کی تکلیف پر والد کلینک لے کرگیا جہاں اسے خود کو ڈاکٹر بتانے والے شخص نے انجیکشن لگایا تو بچی فوری انتقال کرگئی۔ پولیس نے اتائی ڈاکٹر کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ قبل ازیں کراچی کے ایک اسپتال میں نشوا نامی بچی 22 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔ نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا اور دماغ میں آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث بچی کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ غفلت برتنے کے الزام میں دارالصحت اسپتال انتظامیہ کے خلاف شارع فیصل میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ نشوا کی موت کے بعد اہل خانہ کے احتجاج کے پیش نظر صدر پرائیویٹ اسپتال ایںڈ کلینک ایسوسی ایشن جنید شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا