06:14 pm
فردوس عاشق اعوان کی چھٹی ان کی جگہ گزشتہ روز استعفیٰ دینے والی کس شخصیت کو لایا جا رہا ہے

فردوس عاشق اعوان کی چھٹی ان کی جگہ گزشتہ روز استعفیٰ دینے والی کس شخصیت کو لایا جا رہا ہے

06:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فردوس عاشق اعوان کی چھٹی ان کی جگہ گزشتہ روز استعفیٰ دینے والی کس شخصیت کو لایا جا رہا ہے ، اپوزیشن جان کر سر پکڑ کے بیٹھ جائے گی ۔۔۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انتہائی فعال رہنما شہباز گل نے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس کے بعد جہاں پارٹی اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔وہیں یہ بھی سامنے آیا کہ شاہد شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی
کیونکہ شہباز گل کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بہت ذہین ہیں اور مخالفین کی کڑوی باتوں کو جواب بھی فوری دیتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فرودس عاشق اعوان پر بھی کئی پارٹی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔اس لیے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ شہباز گل کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ لایا جائے گا۔اس بات کا اظہار ایم کیو ایم رہنما ارم عظیم فاروقی نے ٹویٹ کے ذریعے بھی کیا۔ ۔اس سے قبل سینئیر صحافی اجمل جامی نے انہیں وفاق میں اہم ذمہ داری ملنے کی طرف اشارہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں