06:19 pm
پاکستانی روپیہ رستم پہلوان بن گیا ، ڈالر کو زبردست دھوبی پچھاڑ

پاکستانی روپیہ رستم پہلوان بن گیا ، ڈالر کو زبردست دھوبی پچھاڑ

06:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی روپیہ رستم پہلوان بن گیا ، ڈالر کو زبردست دھوبی پچھاڑ ، ملکی خزانے میں اتنا اضافہ کہ ہر کوئی کہہ اٹھا ، یہ ہے نیا پاکستان ۔۔ ڈالر مزید سستا ہوگا، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالرز کا زبردست اضافہ، دو ماہ کے دوران قومی خزانے میں بدتریج اضافہ ہوا جس باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 1 ارب 18 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 46 کروڑ ڈالر ہیں۔ جہاں مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے وہیں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2 ماہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں