08:43 pm
تحریک انصاف کے ایک اور کن اسمبلی نیب کے راڈار پر آگئے،تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

تحریک انصاف کے ایک اور کن اسمبلی نیب کے راڈار پر آگئے،تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

08:43 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی باسط سلطان بخاری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب ملتان نے باسط سلطان بخاری کی جائیداد سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔نیب ملتان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی باسط سلطان بخاری کی
اہلیہ اور بچوں کی جائیدادوں کی بھی تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی باسط سلطان بخاری کی بڑے شہروں میں قیمتی کمرشل اور زرعی اراضی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد نیب کی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا۔نیب نے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث اپوزیشن کے رہنماؤں سمیت کئی حکومتی رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کی۔ایک طرف جہاں اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا اور ان سے تحقیقات کی گئیں وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علیم خان کو بھی نیب تحقیقات کا سامنا رہا ، جس کے بعد انہوں نے صوبائی وزارت سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا اور نیب کی تحقیقات کا سامنا کیا تھا۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے۔ علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ہونے والی اہم پیش رفت کے پیش نظر جاری کیے گئے۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں جن سے متعلق نیب نے تحقیقات شروع بھی کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ