09:12 pm
پاکپتن کے بڑے’’ خاندان ‘‘کی جی حضوری نہ کرنا جرم بن گیا، ڈی پی او پاکپتن کو تبدیل کردیا گیا

پاکپتن کے بڑے’’ خاندان ‘‘کی جی حضوری نہ کرنا جرم بن گیا، ڈی پی او پاکپتن کو تبدیل کردیا گیا

09:12 pm

پاکپتن (نیوز ڈیسک) بڑے خاندان کی جی حضوری نہ کرنے پر ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات کی ناراضگی کے باعث آئی جی نے عبادت نثار کا تبادلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بابا فرید کے عُرس پر ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے ڈیمانڈ کے مطابق وی آئی پی پاسز مہیا نہیں کئے تھے۔ ڈیمانڈ کے مطابق وی آئی پی پاسز مہیا نہ کرنے پر اہم شخصیات ان سے ناراض ہو گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی پارٹی کے عہدیدار بھی ڈی پی او عبادت نثار سے ناراض تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 01 پولیس آفیسر کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کیے تھے ۔ ڈی پی اوپاکپتن عبادت نثار کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عبادت نثار کا تبادلہ رحیم یار خان کر دیا گیا ہے جہاں وہ ڈی پی او کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل رضوان گوندل کو بھی مانیکا خاندان کی بات نہ ماننے پر تبدیل کیا گیا تھا۔ پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خاور مانیکا کی گاڑی کو ناکے پر روکنے پر تنازع کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد رضوان مانیکا نے ڈی پی او رضوان گوندل کو موقع پر ٹیلیفون کیا تو پولیس اہلکاروں نے انہیں جانے دیا اور اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈی پی او رضوان گوندل اور آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی کو ملنے کے لیے لاہور بلایا جہاں ان کو مبینہ طور پر خاور مانیکا سے ڈیرے پر جاکر معافی مانگنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی وجہ تھی کہ رضوان گوندل کا پاکپتن سے تبادلہ کر دیا گیا تھا تاہم اب عبادت نثار کو بھی اہم شخصیات کی ناراضگی کی وجہ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ