09:14 pm
 نواز شریف نے ویڈیو سکینڈل میں مریم نواز کیخلاف بیان ریکارڈ کروانے والے لیگی رہنمائوں کیخلاف سخت فیصلہ کرلیا

نواز شریف نے ویڈیو سکینڈل میں مریم نواز کیخلاف بیان ریکارڈ کروانے والے لیگی رہنمائوں کیخلاف سخت فیصلہ کرلیا

09:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ویڈیو سکینڈل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 7 رہنماؤں نے مریم نواز کے خلاف بیان دئیے۔ان رہنماؤں میں میاں شہباز شریف، احسن اقبال اور خواجہ آصف نمایاں نام ہیں،جنہوں نے کہا کہ ہمیں تو اس ویڈیو کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔اب جب کیس کو فائنل کیا جائے گا تو ان بیانات کی روشنی میں سب کچھ دیکھا جا ئے گا۔ویڈیو سکینڈل میں دو ملزمان بھی مفرور ہیں جن پر ویڈیو سکینڈل کا الزام عائد کیا گیا۔جن کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ ایک تھائی لینڈ اور ایک انگلینڈ میں ہے۔جب تک انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا
تو تب تک دیگر افراد کی بیانات کی روشنی میں سارا الزام مریم نواز پر آ رہا ہے۔کیونکہ پریس کانفرنس مریم نواز نے کی اور وہی تمام چیزیں سامنے لے کر آئیں۔ن لیگ کے رہنماؤں کے بیانات پر مریم نواز اور نواز شریف سخت نالاں ہیں۔نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کو پیغام دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے تو جن رہنماؤں نے مریم نواز کے خلاف بیان دئیے ہیں انہیں پارٹی پوزیشن سے الگ کر دیا جائے گا۔رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ ان افراد کی پارٹی کے اندر پوزیشن کمزور ہو رہی ہے اور نواز شریف کا گروپ ان کی کسی قسم کی بات بھی نہیں مان رہا۔بلکہ کہا جا رہا تھا کہ خواجہ آصف جنہیں تمام قسم کی ذمہ داریاں دی جا رہی تھیں ان ذمہ داریوں کو بھی آہستہ آہستہ کم کیا جا رہا ہے۔جب کہ شہباز شریف کے حوالے سے بھی واضح تائید کی گئی ہے کہ ان کی باتوں پر کان نہیں دھرنا جب کہ عطااللہ تارڑ کے بارے میں بھی یہی ہدایات ہیں۔اس کے علاوہ مریم نواز کے خلاف بیان دینے والے احسن اقبال کی پوزیشن بھی کمزرو ہو رہی ہے۔احسن اقبال کی نواز شریف گروپ میں اہمیت کم ہو گئی ہے۔جب کہ ن لیگ میں ایک گروپ نے انن میٹنگز میں جانا چھوڑ دیا ہے جس کی اطلاع خواجہ آصف یا پھر احسن اقبال کی طرف سے دی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ