10:08 pm
 بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھا یا دیاہے، شوکت یوسفزئی

بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھا یا دیاہے، شوکت یوسفزئی

10:08 pm

پشاور(آن لائن)ملک کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھا یا دیاہے۔ سندھ کے لوگ محب وطن ہیں ۔سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جا نی چاہئیے ۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے سندھمیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے کرپشن کی وجہ سے سندھی عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے
،کراچی جو روشنیوں کا شہر سے کچرے کے ڈھیر میں بدل چکا ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے ۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے لاڑکانہ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، اب اس پارٹی پر بھٹو کا نہیں زرداری کا قبضہ ہے، کوئی مائی کا لال ملک کو نہیں توڑ سکتا، سندھو دیش کا خواب دیکھنے والوں کو سندھی عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کا کیس چل رہا ہے۔ ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن اور غدار کہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرپشن کے خلاف احتساب ہو رہا ہے۔ بلاول کرپشن کا حساب دے ۔ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے اور کشمیر جیسے ایشو کو پہلی بار انٹرنیشنل ایشو بنا دیا گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن انتشار کا شکار ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی دھمکیوں سے حکومت پر اثر نہیں پڑے گی ،ملک درست ٹریک پر چل پڑا ہے، اب عوام ملک کو ڈی ٹریک نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت حکومت مخالف تحریک چلانے کا سوچ رہے ہیں وہ دراصل پرانا نظام بحال کرنا چاہتے ہیں جس سے ان کو فائدہ ہورہا تھا تاہم کرپشن کا دور واپس نہیں آئے گا-

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ