05:21 pm
لودھراں،فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے والے 4 کسان جاں بحق

لودھراں،فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے والے 4 کسان جاں بحق

05:21 pm

لودھراں (آن لائن)لودھراں میں دھان کی فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے 4 کسان جاں بحق ہوگئے۔لودھراں کیعلاقہ عبداللہ پورمیں 4 کسانوں نے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے دھان کی فصل میں سنڈی سے بچائو کے لیے زہریلی کھاد ڈالی
جس سے چاروں بیہوش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات گئے 3 کسان اور ایک ہفتہ کی صبحدم توڑ گیا۔جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں، تمام افراد کی نمازجنازہ عبداللہ پور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

تازہ ترین خبریں