09:58 am
 بچی کی نعش موٹر سائیکل پر لانے والے بچی کے والد اور چچا بھی حادثے میں جاں بحق

بچی کی نعش موٹر سائیکل پر لانے والے بچی کے والد اور چچا بھی حادثے میں جاں بحق

09:58 am

اسلام آباد (احمد ارسلان ) پیسوں کی اہمیت یقیناً ہماری زندگی میں بہت زیادہ ہے مگر کچھ باتیں روپے پیسے سے کہیں بلند ہوتی ہیں ، کچھ باتوں میں پیسہ نہیں بلکہ جذبات ، نیکی ، اللہ کیلئے کسی کی مدد کو دیکھا جا تا ہے
مگر صد افسوس کہ پاکستان میں اب ان باتوں کو بس سنایا جا سکتا ہے  مگر عمل میں نہیں لایا جا سکتا ۔ابھی میر پورخاص سے ایک خبر سننے کو ملی کہ معصوم بچی کی وفات پر محض 2000روپے پاس نہ ہونے کی وجہ سے مرحوم بچی کے باپ اور چچا کو ایمبولنس میسر نہ آئی ، موٹر سائیکل پر نعش گھر لارہے تھے کہ وہ دونوں بھی حادثے میں چل بسے ۔ 3لاشیں جب گھر پہنچی ہونگی تو کیا قیامت برپا ہوئی ہوگی یہ با ت الگ مگر یہ واقعہ ہے اس عظیم دھرتی کا جہاں بھٹو آج بھی زندہ ہے اور عوام تل تل مر رہی ہے ۔ بلاول بھٹو کی پھپھو کا محکمہ اور عوام کا یہ حال لیکن اپنا احتساب نہیں کروانا۔ 


 

تازہ ترین خبریں