02:31 pm
بھارتی فوج اور بھارتی کفار مکہ جیسے بے رحم ہو گئے

بھارتی فوج اور بھارتی کفار مکہ جیسے بے رحم ہو گئے

02:31 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج اور بھارتی کفار مکہ جیسے بے رحم ہو گئے ، معصوم مسلمان کشمیریوں کو بھوکا مارنے کیلئے بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں کیا کام شروع کردیا، مودی سرکار نےکشمیریوں کو بھوکا مارنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی فوجیوں نے برقی آریوں کی مدد سے پھلوں کے درخت کاٹ کر پھینکنے شروع کر دیے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ بھارتی فوجی پھلوں کے درخت کاٹ کاٹ کر پھینک رہے ہیں تاکہ کشمیری بھوکے رہنے پر مجبور ہو جائیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کشمیریوں کو پھل بھی کھانے نہیں دیے رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 40 روز سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانے پینے کا سامان ختم ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں