03:52 pm
پاک بھارت جنگ چھڑی تو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا احتمال ہے، وزیر اعظم عمران خان

پاک بھارت جنگ چھڑی تو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا احتمال ہے، وزیر اعظم عمران خان

03:52 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو نوبت ایٹمی جنگ پر چلی جائے گی ۔ بھارتی خبری ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں پاکستانی وزیر اعظم کےلجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کو تفصیلی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا ۔لیکن جنگ چھڑی
تو پاکستان کا اپنے دفاع کی خاطر لڑنا ہوگا ۔ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں واضح طور پر کہا ہےکہ جنگ چھڑ گئی اور خدا نخواستہ ہمیں شکست ہونا شروع ہو گئی تو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا احتمال ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھارت کے جارحانہ اقدامات پر خاموش رہنے کا رویہ ترک کرے۔

تازہ ترین خبریں