03:54 pm
’’پاکستان کے بیٹے ہر وقت جاگ رہے ہیں ‘‘

’’پاکستان کے بیٹے ہر وقت جاگ رہے ہیں ‘‘

03:54 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دشمن کی ایک اور بہت بڑی سازش ناکام ، 4مزید دشمن پکڑ لیے گئے ، نامعلوم مقام پر منتقل،پاکستان میں کیا کر رہے تھے ، لرزہ خیز خبر ۔۔۔ اٹک میں سرچ آپریشن کے دوران 4 غیر ملکی گرفتار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیرملکیوں سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے تفتیش کیلئے چاروں غیرملکیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کے علاقے دارالسلام کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کرتے ہوئے 4 غیر ملکی باشندوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ گرفتار ملزمان سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا تعلق کس ملک سے ہے اور وہ کب سے پاکستان میں موجود تھے اور کیا کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں