09:45 pm
حکومت نے سرکاری ملازمین کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگادی

حکومت نے سرکاری ملازمین کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگادی

09:45 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے چھوٹے ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزارتِ قانون کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین دورانِ ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اور حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے
۔نوٹیفکیشن میں انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ جو ملازم اس حکم پر عمل درامد نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں پولیس کی جانب سے ملزمان اور خواتین پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں خاص طور پر صلاح الدین پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد آئی جی پنجاب نے چھوٹے ملازمین پر موبائل فون تھانے کے اندر لے جانے پر پابندی لگا دی تھی۔آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق آئندہ ایس ایچ او کے عہدہ سے کم کوئی اہلکار اگر دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرتا ہوا پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا تھا کہ وران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مراسلہ صرف پولیس اہلکاروں کیلئے جاری کیا گیا ہے تاکہ پولیس اہلکار مزید تندہی اور توجہ کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت اور تحفظ کا فریضہ سر انجام دے سکیں جبکہ میڈیا نمائندگان یا عام شہریوں پر اس مراسلے کا اطلاق ہر گز نہیں ہوتا ۔اب بات پنجاب پولیس سے آگے نکل کر وزارتِ قانون تک چلی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے چھوٹے ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران سپارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزارتِ قانون کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین دورانِ ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا