04:50 pm
ملکی معاشی حالات پر قابو پالیا گیا ،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 70فیصد سے زائد کمی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قوم کو خوشخبری سنادی

ملکی معاشی حالات پر قابو پالیا گیا ،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 70فیصد سے زائد کمی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قوم کو خوشخبری سنادی

04:50 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس ریونیو کیلئے 5 ہزار 500 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے
، پچھلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت تباہ کن تھا لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی لائی گئی، پچھلے سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی لائی گئی جس کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 73 فیصد کمی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں دوست ملکوں نے بھر پور تعاون کیا، ٹیکس فائلرز کی تعداد میں 6 لاکھ اضافہ ہوا، جب حکومت آئی تو 19 لاکھ ٹیکس فائلرز تھے جو اب 25 لاکھ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے ریفنڈ کا نیا نظام شروع ہوچکا، اب ریفنڈ فوری طور پر ہوں گے اور 100 فیصد ہوں گے، ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں کردی گئیں اور اب کوئی واجب الادا نہیں۔حفیظ شیخ کے مطابق معیشت بحران سے نکل کر استحکام پر پہنچ چکی ہے، روپے کی قدر اب مستحکم ہے اور اسٹاک مارکیٹ بھی اب بہتر ہے، ہم صرف عوام کے فائدے کیلئے کام کررہے ہیں تاہم ٹیکسز کے معاملے پر کسی سے کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر میں نہ چلنے والے ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا، 10 نئی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اشتہار دیے گئے ہیں، 20 اداروں کی تشکیل نو اور 10 اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا، نیشنل بینک آف پاکستان اور اسٹیٹ لائف کو بھی فاسٹ ٹریک پرائیوٹائزیشن کی جانب لانے کا سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مہینے گردشی قرضے میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے، نان ٹیکس آمدنی کے تحت 2 سیلولر کمپنیوں سے 70 ارب روپے وصول ہوئے، ایک اور سیلولر کمپنی سے 70 ارب روپے اضافی ملنے کی امید ہے۔

تازہ ترین خبریں

شاہد خاقان عباسی کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا،اہلخانہ غم سے نڈھال

شاہد خاقان عباسی کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا،اہلخانہ غم سے نڈھال

ہر ی پور میں ہی طالبات کیلئے عبایا لازمی قرار دیئےجانے کے بعدپختونخوا حکومت نے ایک اور انتہائی شاندار قدم اٹھا لیا،فیصلے کی ہر طرف سے ستائش

ہر ی پور میں ہی طالبات کیلئے عبایا لازمی قرار دیئےجانے کے بعدپختونخوا حکومت نے ایک اور انتہائی شاندار قدم اٹھا لیا،فیصلے کی ہر طرف سے ستائش

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کی جانب بڑا قدم، سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ کتنے سال تک کرنے کی قانونی شرط لائی جارہی

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کی جانب بڑا قدم، سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ کتنے سال تک کرنے کی قانونی شرط لائی جارہی

بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری ،عمران خان، ملالہ یوسفزئی اور مولانا طارق جمیل بھی شامل جانتے ہیں اس لسٹ میں سب سے اوپر کون ہے؟

بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری ،عمران خان، ملالہ یوسفزئی اور مولانا طارق جمیل بھی شامل جانتے ہیں اس لسٹ میں سب سے اوپر کون ہے؟

قابل سزا جرم ہونے کے باوجود پاکستانی نوٹ میں بہت بڑی تبدیلی کر دی گئی ، عدالت ایکشن میں آگئی

قابل سزا جرم ہونے کے باوجود پاکستانی نوٹ میں بہت بڑی تبدیلی کر دی گئی ، عدالت ایکشن میں آگئی

آصف زرداری، نوازشریف اور عمران خان کا دورہ امریکہ، کس کے دورے پر کتنا خرچ آیا؟ حیرت انگیز اعداد و شمار منظر عام پر آگئے

آصف زرداری، نوازشریف اور عمران خان کا دورہ امریکہ، کس کے دورے پر کتنا خرچ آیا؟ حیرت انگیز اعداد و شمار منظر عام پر آگئے

 نئی دہلی کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر ہیں، عمران خان

نئی دہلی کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر ہیں، عمران خان

سینئر ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس ایک مرتبہ پھر چیلنج، درخواستوں کی تعداد 7 ہوگئی ،حکومت پر سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

سینئر ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس ایک مرتبہ پھر چیلنج، درخواستوں کی تعداد 7 ہوگئی ،حکومت پر سنگین الزامات عائد کردیئے گئے